نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک نے کل کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سکریٹری جنرل کے عہدہ کے لئے اپنی دعویداری پیش کریں گی۔
محترمہ کلارک فی الحال اقوام متحدہ کے ترقیاتی
پروگراموں کی سربراہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ اقوام متحدہ کے کام کاج میں مزید شفافیت اور سدھار لانے کے تئیں عہد بند ہیں اور ان کے پاس موجودہ سکریٹری جنرل بان کی مون کا جانشین بننے کے لئے خاطر خواہ تجربہ ہے۔